سری لنکا کے فاسٹ بولر سرگا لکمل خطرناک تھرو کرنے پر جرمانہ

سری لنکا کے فاسٹ بولر سرگا لکمل خطرناک تھرو کرنے پر جرمانہ

سری لنکا کے فاسٹ بولر سرگا لکمل پر سہ فریقی سیریز کے میچ میں زمبابوے کے اوپنر چامو چبھابھا کی جانب خطرناک طریقے سے گیند پھینک کرنے کے الزام میں میچ فیس کے 50 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے، ساتھ ہی انہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔لکمل نے اس جرم اور جرمانے کو قبول کر لیا ۔ یہ واقعہ پیر کو بلاوایو میں میچ کے دوسرے اوور میں پیش آیاجب لکمل نے چبھابھا کی طرف خطرناک طریقے سے گیند پھینکی جو وکٹ کیپر کے پاس گئی۔آئی سی سی کے مطابق بیٹسمین کی جانب سے گیند اس طرح پھینکا جانا کھیل کی روح کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ دو سال کی مدت میں کسی بھی کرکٹر کے چار سے سات منفی پوائنٹس ہوجائیں تو اسے پابندی کا سامنا کرنے پڑے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*