سعد رفیق جوابدہ ہیں کہ ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون ہے ،بلاول بھٹو

سعد رفیق جوابدہ ہیں کہ ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون ہے ،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر سعد رفیق جوابدہ ہیں کہ حادثے کا ذمہ دار کون ہے ۔بلاول بھٹو نے جناح اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور وفاقی وزیر ریلوے جوابدہ ہیں کہ ذمہ داروں کا تعین کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ایک حادثہ ہے اور حادثے پر سیاست نہیں کروںگا ،وزیر اعلیٰ سے سفارش کروںگا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو معاوضہ اور پلاٹ فراہم کیے جائیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*