سعد رفیق پہلے ریلوے کی حالت سدھاریں پھر سندھ کی فکر کریں: چانڈیو

سعد رفیق پہلے ریلوے کی حالت سدھاریں پھر سندھ کی فکر کریں: چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں کی نااہلی نے سموگ بن کر شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق گندگی پر شہباز شریف کو لیکچر دیں لاہور میں آئے دن ڈینگی قیامت کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کی سیاست کی بات کرنے سے قبل جاتی امراء اور اس کے حواریوں پر نظر ڈالیں۔ پنجاب کے فرشتے حکمران سستی روٹی کا بھی حساب دیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خود خواجہ صاحب کی وزارت کارکردگی کے لحاظ سے قابل فخر نہیں۔ خواجہ سعد رفیق کرپشن کے بین الاقوامی اسکینڈل سے جان چھڑائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*