سعودی عرب، مارکیٹ میں ننھی بچی پرخونخوار شیر کا حملہ

سعودی عرب، مارکیٹ میں ننھی بچی پرخونخوار شیر کا حملہ

سعودی عرب کی ایک مارکیٹ میں غیرمعمولی اور خطرناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ایک شیرنے ننھی بچی پر حملہ کردیا اور اسے اپنا نوالہ بنانے کی کوشش کی۔ شیر کو بغیر حفاظتی اقدامات کے دلیری سے مارکیٹ میں گھمانے والے شخص کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب شیر اپنی فطرت سے مجبور ہو کر بچی کی طرف لپکا اوراسے اپنے پنجوں میں دبوچ کر زمین پر گِرانے کی کوشش کرتا رہا۔ بچی نے اس شیر کے شکنجے میں خوفزدہ ہو کر چیخنا شروع کر دیا جبکہ شیر کا مالک اپنے پالتو شیر کو قابو میں کرنے کی کوشش کرتا رہا ۔شیر کے نرغے سے بچی کو بعد ازاں بحفاظت نکال لیا گیا تاہم شیر کوآزادانہ مارکیٹ میں گھمانے والے شخص کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*