سعودی عرب میں بچوں کے مہنگی ترین فیڈرزبطور تحائف پیش کیے جاتے ہیں

سعودی عرب میں بچوں کے مہنگی ترین فیڈرزبطور تحائف پیش کیے جاتے ہیں

سعودی عرب میں نومولود بچے ایسے فیڈر میں دودھ پی رہے ہیں جس کا ڈھکنا 18 قیراط سونے سے بنا ہے اور اس کی قیمت 40 ہزار سے لے کر ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے تک بتائی جارہی ہے۔  یہ مہنگی فیڈرز کویت کی ایک زیورات بنانے والی کمپنی تیار کررہی ہے۔ گزشتہ 30 برسوں سے لوگ بچوں کی مہنگی ترین فیڈرز تیار کروارہے ہیں لیکن اب ان میں اضافہ دیکھا گیا ہے، بچوں کے فیڈروں کو سونے، چاندی، ہیروں اور زیورات سے سجایا جاتا ہے اور اسی لحاظ سے ان کی قیمت رکھی جاتی ہے۔ دمام میں سونے کی ایک دکان سے وائرل ہونے والی ایک ایسی ہی تصویر کا خاصہ تذکرہ ہورہا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ بھی بن رہی ہے۔ اس کے علاوہ لوگ بچوں کی پیدائش پر سونے کے فیڈر تحفے میں بھی دے رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*