سعودی عرب میں خواتین کو فارمیسی میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

سعودی عرب میں خواتین کو فارمیسی میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

سعودی حکومت نے خواتین کو فارمیسیوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ سعودی خواتین ہربل اور میڈیکل فارمیسیوں میں کام کر سکتی ہیں مگر ان فارمیسیوں پر مرد کام نہیں کریں گے۔وزارت صحت کی جانب سے خواتین کو فارمیسی پر کام کرنے کے لئے لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں۔جن کے تحت شاپنگ مال میں موجود ہربل فارمیسی اور آنکھوں کے چشمے یا چیک اپ کے لئے بنا ئی گئی دکانوں پر کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ایسی فارمیسیو ں پر صرف خواتین کا عملہ ہو گا اس نئے منصوبے پر نظر رکھنے کے لئے محکمہ صحت نے ٹیمیں ترتیب دیدی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*