سعودی عرب میں 8مبینہ دہشتگرد گرفتار، 2 پاکستانی بھی شامل

سعودی عرب میں 8مبینہ دہشتگرد گرفتار، 2 پاکستانی بھی شامل

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے دہشت گردی کے مبینہ منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے 10افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار افراد میں 2 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد وسطی صوبے شرقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان میں 4 سعودی شہریوں کے علاوہ 2 پاکستانی سلیمان اور فرمان اللہ نقشبند خان ، ایک سوڈانی اور ایک شامی باشندہ شامل ہے ۔6 دیگر سعودی شہریوں کو بھی دہشت گردوں سے تعلقات کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے مطابق یہ افراد دہشت گردی کے دو الگ الگ منصوبہ بندی میں شامل تھے ۔۔ جن میں پولیس پر حملے سمیت جدہ میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر کار بم دھماکا کرنا شامل تھا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*