سمیعہ کو قتل نہیں کیا گیا ،اس کی موت زیادہ نشہ کرنے سے ہوئی، رانا ثناء اللہ

سمیعہ کو قتل نہیں کیا گیا ،اس کی موت زیادہ نشہ کرنے سے ہوئی، رانا ثناء اللہ

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ پاناما لیکس پاجامہ لیکس بن چکی،عمران خان اپنے مقصد میں ناکام ہو گئے ،پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ،ن لیگی خاتون سمیعہ کی موت کی وجہ نشہ تھی ،گارڈن ٹاؤن ڈکیتی اور اداکارہ قسمت بیگ کے ملزموں تک پہنچ چکے ہیں۔وزیر قانون پنجاب راناثنا ءاللہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرنے پہنچے تو امن و امان سے متعلق سوالوں کا سامنا کرنا پڑا،صوبائی وزیر نے امن و امان کوبہتر قرار دیا، لاہور ملت پارک ڈکیتی میں پانچ افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کی دلیل بھی دےلی ۔ن لیگی خاتون سمیعہ چودھری کے حوالے سےکہا کہ سمیعہ کو قتل نہیں کیا گیا ،اس کی موت زیادہ نشہ کرنے سے ہوئی،چمبہ ہاؤس کے ملازم نے کمرہ بک کرایا تھا ، دوبار ایم این اے کا نام بھی آ چکا ہے۔اداکارہ قسمت بیگ کی موت کوڈکیتی کے بجائے قتل قرار دیا ،کہنا تھا کہ گارڈن ٹاؤن ڈکیتی اور قسمت بیگ قتل کے ملزموں تک پہنچ گئے ہیں۔پانامالیکس کو پاجامالیکس قرار دیتےہوئے رانا ثناء کہنا تھا کہ عمران خان میاں نواز شریف کا نام پانامہ کیس سے منسلک کرنا چاہتے تھے،مگر ثابت نہیں کرسکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*