سمیعہ کی موت کےبارے میں پولیس کے انکشافات

سمیعہ کی موت کےبارے میں پولیس کے انکشافات

سمیعہ کی موت کے بارے میں پولیس نےکے انکشافات کیے ہیں کہ چنبہ ہاؤس میں پراسرارطور پرمرنےوالی سمیعہ کاکمرہ کھلا تھا ،لاش پر کمبل پڑاتھا۔ منہ سے جھاگ بھی نکل رہا تھا ۔پرس سے ملنےوالامشکوک پاوڈر فرانزک لیب بھجوادیا گیا۔لاہورمیں ارکانِ اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ چنبہ ہاؤس میں پُراسرار اندازمیں مردہ پائی گئی مسلم لیگی کارکن سمعیہ چودھری کے حوالےسے مزید انکشافات سامنے آئےہیں۔سمعیہ چودھری کی پُراسرار ہلاکت کےواقعےکوایک ہفتہ ہونےکو ہے، شواہد کےمطابق سمعیہ چودھری کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا، اندرسے کنڈی نہیں لگی تھی،لاش سیدھی پڑی تھی اور اوپرکمبل اوڑھاہواتھا،منہ سے جھاگ نکل رہے تھے۔تفتیشی حکام کو سمعیہ کے کمرےمیں3افرادکی موجودگی کےشواہدبھی ملےہیں،ان3افراد نے کسی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا گیاکھانااکٹھےبیٹھ کرکھایا،سمعیہ چودھری کے پرس سے ایک پڑیا بھی ملی جس میں ہلکےسیاہ رنگ کاپاؤڈرتھا،دیگر شواہد کے علاوہ یہ پاؤڈر بھی معائنے کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاہے۔دوسری جانب تفتیشی حکام کہتےہیں کہ سمعیہ کے قتل یا خودکشی کےآثار نہیں ملے، کمرے کی اشیاءبالکل صحیح حالت میں تھیں۔لاش دیکھ کرپتا چلتا ہے کہ کوئی مزاحمت بھی نہیں کی گئی۔تاہم موت کی اصل وجہ کاتعین کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جا سکے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*