سندھ حکومت مائی نارٹیز بل واپس لے، ورنہ جےیو آئی سڑکوں پر نکلی توحکومت کوبچانا مشکل ہوجائے گا ، مولانا غفور حیدری

سندھ حکومت مائی نارٹیز بل واپس لے، ورنہ جےیو آئی سڑکوں پر نکلی توحکومت کوبچانا مشکل ہوجائے گا ، مولانا غفور حیدری

جمعیت علماء اسلام ف کےرہنما اور سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا غفور حیدری نےکہا ہے کہ سندھ حکومت مائی نارٹیز بل واپس لے، ورنہ جےیو آئی سڑکوں پر نکلی توحکومت کوبچانا مشکل ہوجائے گا ۔‎سکھرمیں جے یو آئی ف کی جانب سےاستحکام پاکستان اور امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں مسلمان بننے پرپابندی لگائی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حکومتی فیصلے کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ ایک طرف ڈاکٹرخالد محمود سومرو کے قاتلوں کواب تک سزا نہیں دی گئی اور دوسری جانب مولانافضل الرحمن پرتین حملے کرنے والے عناصرآزاد پھر رہے ہیں ،، اور حکمران کرپشن کا پیسہ ملک سے باہر منتقل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*