سندھ ہائیکورٹ ، عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی درخواست پر سماعت ملتوی

سندھ ہائیکورٹ ، عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی درخواست پر سماعت ملتوی

سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست کی سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ امریکا نے پاکستانی حکومت کے خط کا جواب دینے سے انکار کردیاہے۔سال2002 میں جاری آرڈیننس کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لایا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان اور امریکا کے اٹارنی جنرلز اتفاق کرلیں تو سزا یافتہ قیدی کو پاکستان منتقل کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت دلائل کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*