سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل مسترد کردی

سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل مسترد کردی

سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل مسترد کردی۔متحدہ رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھا کہ عامر خان کے خلاف شواہد موجود ہیں، ضمانت منسوخ کی جائے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عامر خان کے خلاف کسی نے گواہی دی ہے تو پیش کریں جس پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ لوگ ڈرتے ہیں کوئی گواہی دینے کیلئے تیار نہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کراچی میں دہشت گردی کا سورج غروب ہوچکا، لوگ بولنے لگے ہیں اور کوئی نہیں ڈرتا،عدالت کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔عامر خان کو گیارہ مارچ 2015 کو نائن زیرو سے گرفتار کرکے دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہناتھا کہ عدالتی فیصلے سے مطمئن ہوں ۔امید ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*