سندھ ہائیکورٹ کا 20 افراد کی گمشدگی سے متعلق فریقین سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ کا 20 افراد کی گمشدگی سے متعلق فریقین سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے 20 سے زائد افراد کی گمشدگی سے متعلق کیس میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ ،ڈی جی رینجرز اور دیگرسے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔20 سے زائد افراد کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کارکن دانش سمیت 3 شہری گھر واپس آگئے ہیں،جن کی گمشدگی کی درخواستیں نہیں چلانا چاہتے۔عدالت نے درخواستیں غیر مؤثر ہونے پر خارج کرتے ہوئے وکیل کے بیٹے کی گمشدگی کی درخواست پر ایک بار پھر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے شہری ایاز اور دیگر کی گمشدگی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےآئی جی سندھ، محکمہ داخلہ ،ڈی جی رینجرز اور دیگرسے 29 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*