سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئے گا سب کو قبول کرنا ہوگا :پرویز الٰہی

سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئے گا سب کو قبول کرنا ہوگا :پرویز الٰہی

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پاناما کیس سپریم کورٹ میں ہے اس لئے اس پر بات کرنا مناسب نہیں ، تاہم پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ، امید رکھنی چاہیئے جو فیصلہ آئے گا وہ سب کو قبول ہوگا ۔ جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جب سے نواز شریف آئے ہیں ہم تحریکوں میں ہی لگے ہوئے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ تمام جماعتیں ایک پیج پر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سے اب بھی تعلق ہے ، حالات اور واقعات تو بدلتے رہتے ہیں مگر بندے کو نہیں بدلنا چاہیئے ۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں سے باہر جاکر دیکھیں تو لوگ جھولیاں اٹھا کر دعا کر رہے ہیں کہ حکومت سے ان کی جان چھوٹ جائے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*