سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس ، وزیر اعظم کے بچوں نے اپنا وکیل تبدیل کر لیا

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس ، وزیر اعظم کے بچوں نے اپنا وکیل تبدیل کر لیا

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس ، وزیر اعظم کے بچوں نے اپنا وکیل تبدیل کر لیا ۔ وزیر اعظم کے بچوں کا دفاع اب اکرم شیخ کریں گے ۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی وزیر اعظم کے خاندان سے متعلق منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت جمع کرا دئیے ۔ پانامہ لیکس کی قانونی جنگ میں اہم موڑ ، وزیر اعظم کے بچوں نے وکیل تبدیل کر لیا ، سلمان اسلم بٹ کی چھٹی ، سینئر قانون دان اکرم شیخ کے کندھوں پر بھروسے کا فیصلہ ، عمران خان کی جانب سے ثبوت سپریم کورٹ میں جمع ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں مریم نواز ، حسین اور حسن نواز کی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل تبدیل کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی ہے ۔ عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ سلمان اسلم بٹ کی جگہ اکرم شیخ کو وکیل مقرر کرنا چاہتے ہیں ۔ دوسری جانب عمران خان کی دائر 686 صفحات پر مشتمل دستاویزات میں کہا گیا کہ 1988 سے 1991کے دوران شریف خاندان نے 14 کروڑ 50 لاکھ منی لانڈرنگ جبکہ 5 کروڑ 60 لاکھ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے ۔ بیرون ملک بھجوائی گئی رقم کا ٹیکس گوشواروں میں ذکر تک نہیں جبکہ اس دوران صرف 897 روپے انکم ٹیکس ادا کیا گیا ۔ وزیر اعظم کے خاندان کے ذمے 6 ارب روپے سے زائد کا بینک قرض بھی واجب الادا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*