سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل دے گا، نواب ثنااللہ زہری

سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل دے گا، نواب ثنااللہ زہری

پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز ہوگیا ۔ گوادر سے پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ ہوگیا ۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل دے گا ۔ سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ، گوادر سے پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ ہوگیا ، گوادر میں پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی اور عسکری قیادت ، وفاقی وزرا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چین کے سفیر سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل دے گا ۔ اس موقع پر پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل پر حکومت پاکستان اور فوج کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں پاکستان چین اقتصادی راہداری سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔ تقریب میں پاکستان اور چین کے فنکاروں نے دونوں ملکوں کی دوستی کو سروں کی زبان میں پیش کیا ۔ پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ کرنے کی تقریب سے ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل اور چینی عہدیدار نے بھی خطاب کیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*