شاہ نورانی مزارزائرین کے لیے بند کر دیا گیا

شاہ نورانی مزارزائرین کے لیے بند کر دیا گیا

دو روز قبل دہشت گردی کا نشانہ بننے والا شاہ نورانی کا مزار مکمل طور پر خالی کرکے زائرین کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔حب میں واقع مزار کے احاطے میں قائم باز ار بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ مزار پر ایف سی کا دستہ تعینات کیا گیا ہے۔تحقیقات کے پیش نظر درگاہ کو زائرین کیلئے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے پر درگاہ کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور کہا تھاکہ شاہ نورانی مزار کو اب اوقاف کی نگرانی میں دیں گے اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات بھی کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*