شدید دھند کے باعث بند کی گئی موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

شدید دھند کے باعث بند کی گئی موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

شدید دھند کے باعث موٹر وے ہفتہ کی صبح 5گھنٹے تک کوٹ مومن سے لاہور تک بند رہا ،جسے اب اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند بڑھ جانے پر صبح موٹروے کو بند کیا گیا تاہم دن10 بجے تمام ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ،دوسری جانب جی ٹی روڈ پر چناب برج گجرات سے کامونکی تک بھی موٹر وے بند کی گئی۔ترجمان موٹر وے کا مزید کہنا تھا کہ دھند میں حادثات کو روکنے کے لئے موٹر وے کو بار بار بند کیا جا سکتا ہے، موٹر وے استعمال کرنے والے مسافر گاڑیوں لائٹس درست رکھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*