شربت گلہ کیس،نادرا افسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا

شربت گلہ کیس،نادرا افسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا

پشاورکی مقامی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں گرفتارنادرا افسر کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔مقامی عدالت میں افغان خاتون شربت گلہ کے کیس کی سماعت ہوئی ، نادرا افسر محسن احسان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے محسن احسان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے ۔عدالت میں نادرا کے 3 افسروں عماد خان ، محسن احسان اور پلوشہ آفریدی کے خلاف شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے ۔محسن احسان اور عماد خان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ پلوشہ آفریدی تاحال روپوش ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*