شیخ رشیددوغلےآدمی ہیں،اندر کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں ،ایاز صادق

شیخ رشیددوغلےآدمی ہیں،اندر کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں ،ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ شیخ رشیددوغلےآدمی ہیں،اندر کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں ، میرےکمرےمیں آکرجنوبی افریقابھیجنےکی درخواست کرتےہیں ۔انھیں تقریر سے کبھی نہیں روکا، پورا موقع دیاہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور چیمبر میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ اور موجودہ دور میں کچھ آوازیں لگاتے آرہے ہیں کہ کپتان آرہا ہے، امپائر آرہا ہے۔انہوں نےکہا کہ ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکالناہے،سی پیک دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے،پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے،2018 تک پاکستان اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوگا،بھارت کشمیر سے نظر ہٹانے کےلیے سرحدوں پر خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور جمہوریت کے مستحکم بنانے کے لیے تمام ادارے ایک ساتھ کھڑے ہیں، اراکین اسمبلی ترقیاتی فنڈز نہیں ملنے چاہیے اراکین اسمبلی کاکام قانون سازی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*