شیخ رشید نےعمران خان کو بنی گالہ سے نیچے آنے کا مشورہ دے دیا

شیخ رشید نےعمران خان کو بنی گالہ سے نیچے آنے کا مشورہ دے دیا

شیخ رشید نےعمران خان کو بنی گالہ سے نیچے آنے کا مشورہ دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ لوگ موجودہ سیاسی صورتحال میں کپتان کا انتظار کر رہے ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں کپتان کو مشورہ دیا کہ اب وقت آ گیا ہے وہ بنی گالہ سے نیچے آجائیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا لوگ اب عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں اس لئے کپتان کو بنی گالہ سے باہر آ جانا چاہئیے تاکہ حکومت کیخلاف مزید ٹھوس حکمت عملی سے کام کیا جا سکے ۔ دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں ملکی سالمیت اور جمہوریت کی بقا کیلئے ماضی میں بھی میدان میں نکلا تھا اور اب دو نومبر کو بھی اسی طرح سے عوام کو میدان میں نظر آئوں گا ، ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت جمہوریت کا ساتھ ضرور دے گی لیکن کسی بھی کرپٹ حکمران کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی کو جس طرح سے قتل کیا گیا وہ آج تک ایک سوالیہ نشان ہے ان کی موت کے حقائق بھی سامنے آنے چاہیئیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*