صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ آخرکا ر ہیلری پر سبقت لے ہی گئے

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ آخرکا ر ہیلری پر سبقت لے ہی گئے

امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کوپہلی بارحریف امیدوارہلیری پرسروے میں سبقت حاصل ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ایک نئے نیشنل پول کے مطابق پہلی بار رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ امریکی نیشنل سروے کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو 46 فیصد پوائنٹس جبکہ ان کی حریف ہلیری کلنٹن کو 45فیصد پوائنٹس ملے ہیں۔8 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل دونوں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔دونوں نے گزشتہ روز انتخابی ریاستیں فلوریڈا، پنسلوینیا اور وسکونسن کے دورے کیےہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*