صدر مملکت ممنون حسین سے جنرل راشد محمود کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین سے جنرل راشد محمود کی الوداعی ملاقات

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے جنرل راشد محمود کی خدمات اور آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل راشد محمود ایک سچے اور پیشہ ورانہ سپاہی ہیں۔ پاکستان کی مسلح فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔ جنرل راشد محمود نے اپنے دور میں صدر مملکت کی مدد اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*