صوابی انٹر چینج میدان جنگ بن گیا، پولیس کی شیلنگ، مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ، گاڑیاں نذر آتش

صوابی انٹر چینج میدان جنگ بن گیا، پولیس کی شیلنگ، مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ، گاڑیاں نذر آتش

کرینوں اور گاڑیوں کی لمبی قطار کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ صوابی انٹر چینج پر پہنچا تو سامنے پولیس موجود تھی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کر دی۔ شیلنگ ہوتے ہی کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ شیلنگ سے درجنوں کارکنوں کی حالت خراب ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جھاڑیوں میں آگ لگا دی اور مورچہ بند ہو کر پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ کارکنوں نے پتھراؤ کیلئے غلیل کا استعمال بھی کیا۔دوسری جانب پولیس کی شیلنگ اور ہنگامہ آرائی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا گاڑی میں محصور ہو کر رہ گئے۔ اس دوران مظاہرے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی جاری رہی۔حضرو کے ہارون پل پر راستہ روکنے پر تحریک انصاف کے کھلاڑی دو بدو مقابلے پر اتر آئے۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد 8 گاڑیوں اور 10 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*