عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد

عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد

ڈونلڈٹرمپ کےامریکی صدرمنتخب ہونے پردنیا بھرکے سیاستدانوں پرملاجلا ردعمل سامنے آرہا ہے،ٹرمپ کے امریکی صدربننے پرکوئی مبارک باد دے رہا توکوئی صدمے میں ہے ۔روس کے صدرپیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدرمنتخب ہونے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں اب امریکا سے تعمیری مذاکرات ہوں گے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے بھارت امریکاتعلقات کوبلندیوں پر لے جانےکیلئےٹرمپ کےساتھ کام کرنےپرخوشی ہوگی۔نیٹوچیف اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے جلد ملاقات کروں گا، ٹرمپ کو 2017 کے نیٹواجلاس میں خوش آمدید کہیں گے۔جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا امریکی صدربننا بڑا صدمہ ہے،جرمن کنزرویٹوپارٹی کے رہنما کے مطابق کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ ٹرمپ امریکی صدربن جائے گا۔فرانسیسی وزیردفاع نے کہا ہے کہ امریکی انتخاب کے نتائج سے یورپ،امریکا تعلقات کمزورنہیں ہونے چاہئیں۔فرانس بدستورامریکا کا اتحادی رہے گا۔ترک وزیر اعظم بن یلدرم نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی انتخابات دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا موقع ہے۔ادھرجاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے امریکا سے قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*