عدالت نے پنڈی کے سیاستدان کو فارغ ہونے کی سند دے دی، خواجہ سعد رفیق

عدالت نے پنڈی کے سیاستدان کو فارغ ہونے کی سند دے دی، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ثبوتوں کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، عدالت نے پنڈی کے سیاستدان کو فارغ ہونے کی سند دے دی ہے۔پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شیخ رشید سے کہا کہ وہ سیاست کےسوا کچھ اورکریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید سمجھ رہے ہیں کہ ان کی تعریف کی گئی ہے ،ہمارے سیاسی مخالفین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ،نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے شیخ رشید کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ادھار کے جلسوں کی تلاش میں ہوتے ہیں،پنڈی میں کال دی تو صرف 4 لوگ دستیاب تھے۔خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ جلن کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے، شاہ محمود اچھے بھلے تھے، اب ان پر بھی پی ٹی آئی سربراہ کا رنگ چڑھ گیا ہے۔خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم نے آفر کی تھی پیش ہونے کی، تحریک انصاف اور ہمارے مخالفین نے شور مچایا ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*