عمران خان سے زیادہ نواز شریف کا کوئی مددگار نہیں، خورشید شاہ

عمران خان سے زیادہ نواز شریف کا کوئی مددگار نہیں، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کسی آشا پاشا کے کہنے پر نہیں بنی ،بار بار کہوں گا کہ عمران خان سے زیادہ نوازشریف کو کوئی مددگار نہیں۔اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہجیتیں، ہاریں ، ہماری لڑائی پارلیمنٹ کے اندر ہی ہوگی،حکومت پاناما کیس کو طول دیناچاہتی ہے ،فیصلہ 20دن میں نہیں آئےگا۔اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ خبر لیک پر کمیشن آئی واش کے سوا کچھ نہیں، کوئی سیاسی جماعت اسے نہیں مانے گی ،عمران خان کے ایکشن نے نوازشریف کو مضبوط کیا۔خورشید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جانے سے نواز شریف اور مضبوط ہوئے ،عمران آسان ہدف ہے، حکومت کا پیپلزپارٹی کی باتوں کو جھٹلانا آسان نہیں، ہم پاناما کا معاملہ پارلیمنٹ میں لڑیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*