عمران خان نے کل کا احتجاج موخرکردیا

عمران خان نے کل کا احتجاج موخرکردیا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے منگل کو ہونے والا احتجاج موخر کردیا ہے ۔ اس کے بدلے انہوں نے ’ یوم تشکر ‘منانے کا اعلان کیا ہے۔سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت میں پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی سربراہ کمیشن کے قیام پر رضا مند ہوگئےتھے۔پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی سماعت 3نومبر تک ملتوی ہونے کے بعد مسلم ن کے رہنما خواجہ آصف اور سعد رفیق نے پی ٹی آئی سربراہ کو مشورہ دیا تھاکہ ہم بھی مان گئے ہیں اور آپ بھی مان گئے ہو،اب کل کا احتجاج ختم کردینا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*