عمران خان کے50پش اپس ،کارکنان کی نعرے بازی

عمران خان کے50پش اپس ،کارکنان کی نعرے بازی

چیئرمین تحریک انصاف نےپش اپس لگانے شروع کردیئے،عمران خان نے50 پش اپس لگائے ، سلمان احمد اور دیگر رہنما بیچ میں ہمت ہار بیٹھے ، جہانگیر ترین نے پیچھے رہنے میں ہی بہتری جانی ۔تحریک انصاف دھرنے کی تیاری میں مگن ہے تو حکومت اسے روکنے کےدرپے ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے پش اپس لگائےتو کارکنان غلیل اورنعرے بازی کےساتھ ناچ گانے میں بھی مگن ہیں، یوںبنی گالہ کارخ کرنےوالوں کادن گزرتا ہے۔بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کارکنوں کےدرمیان پش اپس لگا کر ان کےحوصلے بڑھائے ،عمران خان کی رہائش گاہ کےباہر موجود کارکن تھوڑی تھوڑی دیرکےبعد نعرے لگا کرجوش بڑھاتے رہتے ہیں ۔موسیقی کی دھنیں بھی بنی گالہ کی فضا میں بکھری ہوئی ہیں، مختلف شہروں سے یہاں آنےوالے اپنے اپنے انداز سے محو رقص ہیں ۔دھرنے کیلئے عمران خان کی رہائش گاہ پہنچنے والے تحریک انصاف کےکارکنوں کادن کافی مصروف گزرتا ہے، انہیں انتظار دھرنے کے دن کا ہے۔ دھرنا ہوگا ؟ نہیں ہوگا؟ کیسا ہوگا؟؟ ان سب سوالوں کےجوابات آنے میں زیادہ دیرباقی نہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*