عوام کی نظروں میں پاناما لیکس کا فیصلہ ہوچکا ہے، نوید قمر

عوام کی نظروں میں پاناما لیکس کا فیصلہ ہوچکا ہے، نوید قمر

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ پاناما کیس پر نوازشریف کی جانب سے 4 مختلف بیانات آئے ، عوام کی نظروں میں کیس کا فیصلہ آ چکا ،حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔سابق وفاقی وزیر نوید قمر جہانگیر بدر کےانتقال پر لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نوید قمر نے کہا کہ پاناما کیس عدالت میں آ چکا ہے ، حکومت کواب ڈرنا نہیں چاہیے اور سامنا کرنا چاہیے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا حکومت پیپلز پارٹی کے نکات سے کیوں ڈرتی ہے،بلاول بھٹو ہرجگہ جارہے ہیں پارٹی منظم اور مستحکم ہوگی۔لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نوید قمر کا کہنا تھا کہ لوڈشفٹنگ سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی ،جہاں سے وہ آئے ہیں وہاں سولہ سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ،نیپرا بھی کہہ چکا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*