فلم ‘’اے دل ہے مشکل‘نے ’سلطان‘ ‘کو بھی پیچھے چھوڑدیا

فلم ‘’اے دل ہے مشکل‘نے ’سلطان‘ ‘کو بھی پیچھے چھوڑدیا

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو انتہا پسندی کا نشانہ بنانے کے بعد کرن جوہرکو بالی ووڈ فلم’اے دل ہے مشکل‘کو ریلیز کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم کئی تنازعات کا شکار ہونے کے بعد فلم نہ صرف شاندار بزنس کر رہی ہے بلکہ اس نے سلمان خان کی فلم ‘سلطان ‘کو بھی مات دے دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’ ‘اے دل ہے مشکل‘نے پہلے روز اوورسیز کمائی میں فلم سلطان کو پیچھے چھوڑ کرامریکا میں 7کروڑ روپے جبکہ برطانیہ میں 2لاکھ پاؤنڈ ز کا بزنس کرلیا ہے، تاہم فلم سلطان پہلے روز 5 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔واضح رہے فلم ’اے دل ہے مشکل‘ بھارت میں 2 روز کے دوران 26 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے اجے دیوگن کی فلم ‘’شیوے‘کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*