فلپائنی صدر نے امریکی حکام کو بھی احمق قرار دے دیا

فلپائنی صدر نے امریکی حکام کو بھی احمق قرار دے دیا

منیلا : فلپائن کے صدر نے امریکی حکام کی پالیسیوں پر ایک بار پھر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیںاحمق قرار دے دیا ہے۔فلپائن کے صدر روڈریگو دوٹرٹے نے منیلا کو بندوقیں فروخت نہ کرنے کےامریکی حکومت کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن امریکیوں نے یہ فیصلہ کیا وہ بندر اور احمق ہیں۔ فلپائن کے صدر نے کہا کہ اگر امریکا نے فلپائن کو ہتھیار فروخت نہیں کئے تو ان کا ملک روس اور چین سے اسلحہ خریدے گا۔فلپائن کے صدر اس سے پہلے بھی امریکا کے سلسلے میں انتہائی سخت بیانات دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرچہ انہیں پہلے واشنگٹن پر اعتماد تھا لیکن اب وہ اپنے سب سے بڑے اتحادی پر نہ تو اعتماد کرتے ہیں اور نہ ہی فلپائن کی نظر میں امریکا کا کوئی احترام باقی رہ گیا ہے۔امریکی سینیٹ نے فلپائن کی پولیس کے لئے 26 ہزار بندوقوں کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ فلپائن کے صدر نے امریکی حکام اور سینٹیرز بارے انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلپائن میں اب خود اسلحہ تیار کر رہے ہیں۔ فلپائن کے صدر نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*