فلپائن کے میئر پولیس کے ہاتھوں جیل میں ہلاک

فلپائن کے میئر پولیس کے ہاتھوں جیل میں ہلاک

فلپائن میں حکام نے بتایا ہے کہ منشیات کی تجارت سے منسلک ایک میئر کو پولیس نے جیل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایک دوسرا قیدی بھی فائرنگ میں ہلاک ہوا ہے۔پولیس کے مطابق وسطی شہر البیورا کے میئر رونالڈو ایسپینوسا نے ان پولیس افسروں پر گولی چلائی تھی جو اسلحے کے لیے ان کی تلاشی لے رہے تھے۔گذشتہ ہفتے ‘منشیات پر کریک ڈاؤن’ کے نئے مرحلے کا آغاز ہوا تھا جس کے تحت منشیات کے بڑے تاجروں اور اس سے منسلک میئرز کے خلاف بھی کارروائی شامل تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*