فوجی کی خود کشی بھارت میں پنشن کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ایک اور ریٹائرڈ

فوجی  کی خود کشی بھارت میں پنشن کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ایک اور ریٹائرڈ

ایک طرف تو بھارت کے جنگی جنون کا یہ عالم ہے کہ اربوں کھربوں ڈالر اپنے دفاع پر خرچ کر رہا ہے جب کہ دوسری طرف حقیت یہ ہے کہ بھارت میں پنشن کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ریٹائرڈ فوجیوں نے گزشتہ کئی عرصے سے مہم شروع کر رکھی ہے جس میں  اب تک درجنوں سابق فوجی افسران و اہلکار خود کشی کر چکے ہیں اور ایک اور ریٹائرڈ فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ ون رینک ون پنشن پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے والے سابق فوجی کشن گریوال نے نئی دلی کے علاقے جنتر منتر کے پارک میں زہر کھا کر خود کشی کرلی۔خود کشی کرنے والے سابق فوجی اہلکار کے بیٹے رام کشن گریوال کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے انہیں فون پر بتایا کہ وہ خود کشی کرنے جا رہے ہیں کیونکہ حکومت نے ون رینک ون پنشن پالیسی کے حوالے سے ان کے مطالبات پورے نہیں کئے۔ دوسری جانب کشن گریوال کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ون رینک ون پنشن پالیسی کی وجہ سے وہ کافی عرصے سے پریشان رہنے لگا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*