فیس بک نے زندہ انسانوں کومردہ قرار دے دیا

فیس بک نے زندہ انسانوں کومردہ قرار دے دیا

فضہ سعید… فیس بک پر اپنی پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ کہیں آپ کے فیس بک فرینڈز آپ کے لیے دعائےمغفرت تو نہیں کربیٹھےکیونکہ فیس بک پر ایک غیر معمولی بگ نے چند لمحوں کے لیے اس کے بیشتر صارفین کو مرا ہوا قرار دے دیا۔ اس بگ نے فیس بک کے متعدد ایسے صارفین کی پروفائلز پر میموریئل بینر پوسٹ کر دیا جو ابھی تک زندہ ہیں۔اس بگ نے فیس بک کے متعدد ایسے صارفین کی پروفائلز پر میموریئل بینر پوسٹ کر دیا جو ابھی تک زندہ ہیں۔اگرچہ فیس بک کی جانب سے اس خرابی سے متعلق پیغام جاری کیا جا چکا تھا تاہم کئی صارفین نے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ وہ زندہ ہیں اپنا فیس بک سٹیسٹس اپ ڈیٹ کیا۔یہ میموریئل بینر یادگاری پروفائلز کے لیے بنایا گیا تھا لیکن غلطی سے بڑی تعداد میں لوگوں کی پروفائلز پر ظاہر ہوگیا اور ان میں خود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔اس سارے واقعے سے ٹیکنالوجی رپورٹرز اور فیس بک صارفین کو مزاح کا پہلو بھی مل گیا۔فیس بک کی جانب سے یہ ایک خوفناک خرابی تھی جسں کو ٹھیک کر دیا ۔ فیس بک کی جانب سے اس غلطی کی معذرت کرلی گئی ہے۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*