قومی اسمبلی اجلاس، بھمبر سیکٹر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی اجلاس، بھمبر سیکٹر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور بھمبر سیکٹر میں سات فوجی جوانوں کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے چوبیسیوں آئینی ترمیم کا بل بھی پیش کر دیا گیا۔وفاقی وزیر برجیس طاہر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے سات جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے چوبیسیوں آئینی ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا۔ شیخ افتان کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں عدالت عظمی کے ازخود نوٹس پر فیصلوں کے خلاف لارجر بینچ میں اپیل کا حق دینے کی تجویر دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے کمپنیات آرڈینینس 2016 بھی پیش کیا گیا۔ بل کے تحت آف شور کمپنیوں کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی جبکہ غلط معلومات پر جرمانہ عائد ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*