قومی ریسلنگ ٹیم کامن ویلتھ ریسلنگ کے بعد واپس وطن پہنچ گئی

قومی ریسلنگ ٹیم کامن ویلتھ ریسلنگ کے بعد واپس وطن پہنچ گئی

قومی ریسلنگ ٹیم کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 13تمغے جیتنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر پہلوانوں کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔قومی ریسلنگ ٹیم کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد سری لنکا سے لاہور پہنچی۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی پہلوانوں نے چاندی کے2 اور کانسی کے11 میڈل جیتے ہیں۔ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ارشد نے کہا کہ یہ کارکردگی صرف 8دن کے کیمپ کا نتیجہ ہے۔ ملک میں فن پہلوانی کے فروغ کے لیے ایونٹس منعقد کیے جانے چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*