لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر ایوارڈ۔۔جیکی چن کے نام

لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر ایوارڈ۔۔جیکی چن کے نام

منفرد انداز کے مالک اداکار اور مارشل آرٹ ایکسپرٹ جیکی چن کو لاتعداد فلموں میں غیر معمولی کارگردگی دکھانے کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔امریکی شہر لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا جہاں ہالی ووڈاداکار جیکی چن کو گزشتہ روز موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔چالیس برس کے فلمی کیرئیر میںکئ سو فلموں میں کام کرنے والے جیکی چن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنا ان کا خواب تھا۔واضح رہے کہ انہوں نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس پر انہیں سینکڑوں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔جیکی چن نے 8 سال کی عمر میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور وہ اب تک 30 سے زائد فلموں کو تحریر اور ڈائریکٹ بھی کرچکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*