لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا

لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا

بھارت جنگی جنون سے باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا ، مکار بھارت کی پھر اشتعال انگیزی ، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا ۔ بھارتی فوج نے راولا کوٹ کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ دشمن کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ کئی گھنٹے تک لائن آف کنٹرول کے علاقے دھماکوں سے گونجتے رہے ۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا ۔ بھارت کی جانب سے اس سال سو سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*