لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی جہلم میں نمازجنازہ ادا کردی گئی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی جہلم میں نمازجنازہ ادا کردی گئی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی جہلم میں نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ مادر وطن کا دفاع کریں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفننگ دی گئی ، انہوں نے کہا کہ بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے رہیں گے۔ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفر حسین ، ابرار ،لانس نائیک محمد شوکت ، محمد حلیم ،سپاہی پرویز ،محمد الیاس اور محمد تنویر شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق بھمبر سیکٹر میں شہدا کا تعلق مری ، مظفر آباد ،کہوٹہ ، لکی مروت ، اٹھ مقام ، تلہ گنگ سماہنی سے ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*