لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی ،مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے،میڈیا پاک فوج کے مورال کو بلند رکھے ۔پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں،جلد آپ لوگوں سے ملوں گا اور میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ میرے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ، میرے لئے دعا کریں ۔تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے شرکاء میں گھل مل گئے، وہ شہدا کے والدین سے ملے اور بچوں سےہاتھ ملایا ۔تقریب کے مہمانوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*