لاہور قلندر کی رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگئی

لاہور قلندر کی رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگئی

لاہور قلندر کی رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگئی ہے، جو آسٹریلیا میں ٹرائی اینگل ٹورنامنٹ کھیلے گی۔لاہور قلندر کی رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل لاہور قلندر کے چئیرمین رانا فواد نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی۔ لاہور رائزنگ اسٹار میں بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کی سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرز کے ساتھ ٹرائی اینگل ٹورنامنٹ ہوگا، جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جا کر کھیلنا اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہتر موقع ہے اور وہ ٹورنامنٹ جیت کر آئیں گے۔ رانا فواد کا کہنا تھا کہ لاہور رائزنگ کے لیے منتخب ہونے والے بہت سے کھلاڑی پی ایس ایل کا بھی حصہ بن سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*