لاہور میں فائرنگ،دوافراد قتل، اداکارہ قسمت بیگ زخمی

لاہور میں فائرنگ،دوافراد قتل، اداکارہ قسمت بیگ زخمی

لاہورمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےاسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اور ان کا گارڈ زخمی ہو گئے،قسمت بیگ کو اسپتال منتقل کر دیاگیاہے،فائرنگ کےمزید2واقعات میں 2افراد کو قتل کر دیا گیا۔اسٹیج اداکارہ اورڈانسرقسمت بیگ اپنے گارڈ کے ہمراہ گاڑی میں ہربنس پورہ میں واقع اپنےگھرجا رہی تھیں، اہلِ خانہ کےمطابق قسمت بیگ اپنی رہائش گاہ کے قریب پہنچیں تونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔اسپتال میں ڈاکٹر قسمت بیگ کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،گارڈکےمطابق قسمت بیگ پر پہلے بھی2بار حملہ ہوچکا ہے،حملہ آور جاتے ہوئے موبائل فون اور چین بھی چھین کرلےگئے۔قسمت بیگ کی والدہ کہتی ہیں کہ قسمت بیگ کو ٹارگٹ کرکے 3گولیاں ماری گئیں،یہ ڈکیتی نہیں ہے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ جی ٹی روڈ کے علاقے سلامت پورہ میں پیش آیا،جہاں مخالفین نے فائرنگ کرکے 36 سالہ اکبر کو قتل کردیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانےمنتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔رائے ونڈکےقریب بھی نا معلوم افرادنے فائرنگ کرکےظفرنامی شخص کوقتل کر دیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*