لاہور میں پررونق مال روڈ کے کلب چوک میں نون لیگ کے ایم پی اے کو ڈاکو نے لوٹ لیا

لاہور میں پررونق مال روڈ کے کلب چوک میں نون لیگ کے ایم پی اے کو ڈاکو نے لوٹ لیا

لاہور میں پررونق مال روڈ کے کلب چوک میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اور عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کو ڈاکو نے لوٹ لیا، بھرے چوک میں ہونیوالی یہ واردات بھی گذشتہ ہفتے گارڈن ٹاؤن میں ٹریفک سگنل پر ہونے والی ڈکیتی سے ملتی جلتی ہے ۔حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی اپنی گاڑی میں مال روڈپر جارہے تھے،ان کی گاڑی جونہی کلب چوک کے ٹریفک سگنل پر رکی، ٹریفک کے رش کے باوجود ایک ڈاکو نے ان کی گاڑی کا دروازہ کھولا، گن پوائنٹ پران سے موبائل فون اور15 ہزارچھینے اور سب کے سامنے دوسری طرف بھاگ گیا۔بھرے چوک میں یہ واردات بھی گارڈن ٹاؤن ڈکیتی جیسی تھی جس میں ایس پی حسن وٹو کی والدہ کو لوٹ لیا گیا تھا، انعام اللہ نیازی کے ساتھ یہ واقعہ جی او آرون کےداخلی راستے کے انتہائی قریب پیش آیا ، جہاں پولیس ہر وقت گاڑیوں کو چیک کرتی رہتی ہے اورٹریفک وارڈن بھی موجود ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*