لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کے مذاکرات کامیاب ہو گئے

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کے مذاکرات کامیاب ہو گئے

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ، جس کے بعد دھران ختم کر دیا گیا ۔حکومت نے مظاہرہ ختم کرانے کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کی تھی ۔اس سے پہلے سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر پہنچی اور پہلے ینگ ڈاکٹرز اور واٹر منیجمنٹ کے ملازمین سے مذاکرات کئے لیکن جب مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پولیس حکام نے بھاری نفری کے ہمراہ مال روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیئے ۔ پولیس نے مال روڈ سے تمام احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جب کہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی ۔واضح رہے کہ میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی بحالی کے لئے ینگ ڈاکٹرز پانچ روز سے مال روڈ پر سراپا احتجاج تھے ، احتجاج کے باعث کلب چوک میں دھرنے سے مال روڈ ،ڈیوس روڈ ،حبیب اللہ روڈ اوراطراف میں دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔مال روڈ کلب چوک میں ہی ڈاکٹرز کے ساتھ محکمہ زراعت کے ذیلی ادارے واٹر مینجمنٹ کے کنٹریک ملازمین بھی تین روز سے سراپا احتجاج تھے ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرے تاکہ انہیں بھی دیگر ملازمین کی طرح مراعات اور تنخواہیں مل سکیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*