لاہور کے نزدیک رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا تین روزہ پہلا مرحلہ شروع ہوگیا

لاہور کے نزدیک رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا تین روزہ پہلا مرحلہ شروع ہوگیا

لاہور کے نزدیک رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا تین روزہ پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ اجتماع کےشرکاء کی سیکورٹی کےلیے فول پروف انتظامات کیے گئےہیں ۔رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا3 سے 6 نومبر تک پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے ۔ اس مرحلے میں 15 اضلاع کے کارکنان شریک ہونگے، یہ مرحلہ اتوار کو دعا کےساتھ اختتام پذیر ہوگا جبکہ اگلہ مرحلہ 10 کوشروع ہوکر 13نومبر تک جاری رہے گا ۔اجتماع میں شرکت کےلیے آنیوالوں کی بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے رجسٹریشن کی جارہی ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف کے مطابق اجتماع کی حفاظت کےلیےواک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیٹکٹرز، بیرئیرز، خار دار تاریں اور سراغ رساں کتوں کا استعمال کیاجارہا ہے۔اجتماع کے دونوں مراحل پر آس پاس کے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا جائے گا ۔اس موقع پر بسوں و دیگر گاڑیوں کی آمدورفت کےلیے ٹریفک پولیس کا خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*