لاہور کے چنبہ ہاؤس سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون سمیعہ کی موت معمہ بن گئی

لاہور کے چنبہ ہاؤس سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون سمیعہ کی موت معمہ بن گئی

لاہور کے چنبہ ہاؤس سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون سمیعہ کی موت معمہ بن گئی ، پر اسرار موت کا سراغ لگانے میں پولیس تاحال ناکام ہے ۔ پولیس اب تک سمیعہ کی پراسرار موت پر چنبہ ہاؤس ملازمین کے بیانات قلمبند کر چکی ہے ، جبکہ پوسٹ مارٹم ہوجانے کے بعد مزید تحقیق کے لیے سمیعہ کے جسمانی نمونے فرانزک لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے جن کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہلاکت کی وجوہات واضح طور پر سامنے نہ آسکیں جبکہ سمیعہ کے موبائل فون ریکارڈ کی موصولی کا بھی انتظار ہے جس کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*