لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے تحریک انصاف کے گرفتار تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالتی حکم پر ہوم سیکرٹری پنجاب نے گرفتار سیاسی کارکنوں کی فہرست عدالت میں پیش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ چھیاسی مقدمات میں پنجاب بھر سے تحریک انصاف کے دو سو ترانوے کارکنوں کو فوجداری الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا اور تین ایم پی او کے تحت آٹھ سو سینتالیس کارکن گرفتار کئے گئے ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان سے استفسار کیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹائی گئیں یا نہیں ۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سڑکوں سے تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے تحت سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی نہیں کی گئیں ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان کو پکڑے گئے کنٹینرز کی فہرست عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے کسی بھی تاخیر کے بغیر گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*