لاہور: ینگ ڈاکٹرز اور واٹر مینجمنٹ کا دھرنا جاری ، ٹریفک نظام درہم برہم

لاہور: ینگ ڈاکٹرز اور واٹر مینجمنٹ کا دھرنا جاری ، ٹریفک نظام درہم برہم

لاہور کے مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور واٹر مینجمنٹ پنجاب کے ملازمین کا اپنے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے جس کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا ۔واٹر مینجمنٹ پنجاب کے ملازمین کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ کے بجائے مستقل کیا جائے ۔ ینگ ڈاکٹرز اور واٹر مینجمنٹ پنجاب کے ملازمین کے دھرنے کی وجہ سے عوام راستہ تلاش کرنے میں ناکام ہیں ۔دوسری جانب گزشتہ روز انتظامیہ نے ہڑتالیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ڈاکٹر اور 30 نرسیں کو برطرف کر دیا ۔میو ہسپتال کے دو ڈاکٹرز اور ایک نرس کی برطرفی پر شروع ہونے والے احتجاج نے دھرنے کی شکل اختیار کی اور ینگ ڈاکٹرز نرسز سمیت کلب چوک پر آ بیٹھے ۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر حکومت نے بات چیت کی بجائے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*