لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، علاج نہ ہونے پر بچی جاں بحق

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، علاج نہ ہونے پر بچی جاں بحق

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ننھی ثنا کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا ۔حکومتی عدم توجہی اور ڈاکٹروں کی ضد کے باعث دل کا مریض صادق اور ڈیڑھ سالہ بچی ثنا دم توڑ چکے ہیں ۔لاہور میں میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا مال روڈ پر تیسرے روز بھی جاری ہے جس سے مال روڈ پر ٹریفک بھی متاثر ہو رہی ہے۔25 اکتوبر کو میو ہسپتال میں ایک مریض کے لواحقین اور ینگ ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑا ہوا، انکوائری کے نتیجے میں دو ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا، تب سے لے کر اب تک ڈاکٹرز مسلسل ہڑتال پر ہیں اور خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ینگ ڈاکٹرز نے میو ہسپتال سے نکالی جانے والی ریلی کے بعد مال روڈ کلب چوک پر آکر دھرنا دے دیا تھا ۔ مظاہرین معطل کئے جانے والے ڈاکٹرز اور نرس کی بحال کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ مظاہرین نے گذشتہ رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری ، دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں کی کمی کے باعث کچھ مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑ رہا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*